جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دی جائے گی یا نہیں؟ فیصلہ کیا ہو گا؟ معروف تجزیہ کار عارف نظامی نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ عارف نظامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے لئے اہم فیصلہ کرنے کا وقت آ رہا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگلے تین سال آرمی چیف کون ہو گا، عارف نظامی نے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر میں ریٹائر ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کا ذکر کریں تو جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ایکسٹینشن ملی یا انہوں نے لی،

جنرل ایوب خان نے مدت ملازمت میں توسیع کی، جنرل ضیاء الحق دس سال تک خود کو ایکسٹینشن دیتے رہے، عارف نظامی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا معاملہ قدرے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنے ادوار میں قانون کے مطابق چھ آرمی چیف کی تقرری کی، آرمی چیف کا تقررکیونکہ وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے۔ لندن میں میاں نواز شریف دل کا بائی پاس کروانے گئے تو وہاں شہباز شریف پہنچ گئے، کیونکہ شہبازشریف کوفوج کے قریب ہونے اور ڈوئی مارنے کی عادت ہے، نواز شریف سے شہباز شریف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آپ جنرل راحیل شریف کو ایکسٹینشن دے دیں۔ اس پر نواز شریف نے ان سے کہا کہ آپ واپس چلے جائیں اور اس موضوع پر بات نہ کریں، یہ میرا استحقاق ہے، عارف نظامی نے کہا کہ جب انہوں نے جنرل باجوہ کے نام کا انتخاب کیا تو اس وقت شہباز شریف کو بھی پتا نہیں تھا، معروف تجزیہ کار نے کہا کہ افغان اور دوسرے معاملات سے نبردآزما ہونے کے لیے آپ درمیان میں تبدیلیاں نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جنرل قمر جاوید باجوہ ایکسٹینشن نہیں مانگ رہے بلکہ ان کو دے دی جائے گی۔ عارف نظامی نے کہاکہ اس وقت یہ ملک اور عمران خان دونوں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ فیصلہ سازی میں بہت مضبوط ہیں، معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کو ملکی حالات کے باعث ایکسٹینشن دے دی جائے گی۔ عارف نظامی نے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ فوج میں بڑے سیدھی بات کرنے والے مشہور ہیں، یہ فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…