اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں بڑا اضافہ، عمران خان زیادہ فالوورز کی فہرست میں کون سے نمبر پر آ گئے

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے پاکستانی سیاست دانوں میں تو سرفہرست تھے ہی لیکن اب دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز جو 4 ماہ قبل9.6 ملین تھے

بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ گئے جس کے بعد عمران خان ٹوئٹر پر دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈرز اور سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جن کے فالوورز 6 کروڑ 22 لاکھ ہیں، دوسرے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے فالوورز 4 کروڑ 88 لاکھ ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر پوپ فرانسس کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ اور چوتھے نمبر پر ترک صدر طیب اردوان ایک کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ ہیں۔اس فہرست میں پانچویں نمبر پر سابق بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج ایک کروڑ 30 لاکھ فالوورز کے ساتھ ہیں، انڈونیشین صدر جوکو ویدودو ایک کروڑ 18 لاکھ فالوورز کے ساتھ چھٹے جب کہ اردن کی ملکہ رانیہ ایک کروڑ 5 لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں اور اب وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد کو مات دے کر آٹھویں نمبر پر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد کے فالوورز کی تعداد 97 لاکھ ہے۔ عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والے پاکستانی سیاست دانوں میں تو سرفہرست تھے ہی لیکن اب دورہ امریکا کے بعد ان کے ٹوئٹر پر فالوورز جو 4 ماہ قبل9.6 ملین تھے بڑھ کر ایک کروڑ تک پہنچ گئے

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…