اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان نے امریکہ میں جو لباس زیب تن کئے ان کی بہت تعریف کی گئی، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے روایتی شیروانی کے بجائے شلوار قمیص اور واسکٹ کا استعمال کیا، وزیراعظم عمران خان ملبوسات کی تیاری کے پیچھے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تھیں، تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کبھی
بھی وزیراعظم نے ڈیزائنرز کے کپڑے لینے یا پہننے میں دلچسپی نہیں لی خصوصاً سادہ شلوار قمیص کے لیے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے تمام کپڑے خاتون اول نے خریدے اور مقامی درزی سے سلوائے، جو بھی ڈیزائنر عمران خان کے کپڑوں کا کریڈٹ لینا چاہ رہا ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کی خوش لباس کی بہت تعریف کی گئی۔