اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لٹیروں سے ایک ایک پیسے کا حساب لوں گا، قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، پاکستان آتے ہی وزیراعظم عمران خان نے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد رات ڈیڑھ بجے پاکستان پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان، پرویز خٹک، فواد چوہدری، غلام سرور خان، مراد سعید، علیم خان اور جہانگیر ترین بھی اس موقع پر موجود تھے،

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ائیرپورٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے، پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مدینہ کے اصولوں اور اقبال و قائداعظم کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ لٹیروں سے ایک ایک پیسے کا حساب لوں گا، نہ کبھی خود جھکا ہوں نہ قوم کو جھکنے دوں گا، وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں، قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ شاندار استقبال کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھیک مانگنے اور کسی طاقتور کے سامنے جھک کر کوئی قوم نہیں بنتی، جو اپنی عزت کرتا ہے دنیا اسی کی عزت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس ملک کو چوروں نے مقروض کرکے مشکل حالات میں چھوڑ دیا، لٹیروں سے ایک ایک روپے کا حساب لیں گے، وزیراعظم نے کہاکہ غریب لوگوں کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کا پیسہ وطن واپس لانے کے لیے بیرون ملک درخواست کی ہے کہ ہماری مدد کریں، انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…