اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

میرا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے، ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سیاست میں آیا، عمران خان کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں امریکی تھنک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں مدعو کیا۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نائن الیون واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، ہم سب مل کر افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں،

انہوں نے امریکی صدر کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک صاف گو انسان ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔ امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سیاسی جماعتیں تیس سال سے اقتدار میں رہیں، انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے، وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی معیشت سنبھل گئی اب ملکی ترقی پر توجہ دیں گے، پاکستان تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سسٹم صرف چھوٹی سی ایلیٹ کلاس کے لیے ہے، ملکی ترقی کے لیے تمام لوگوں کو ٹیکس دینے کے لیے قائل کر رہا ہوں، احتساب کی بات کریں تو اپوزیشن کہتی ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مکاؤ پروگرام شروع کیا، ٹیکس نیٹ بڑھا رہے ہیں صنعت کاری کو فروغ دے رہے ہیں، کرپشن کرنے والوں سے پیسہ نکال کر عوام کی فلاح پر لگائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو غربت جیسے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہے۔ ہم نے انڈین وزیراعظم کو کہا ہے کہ اگر آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے، غربت کو ختم کرنے کے لیے ہمیں مل کر چلنا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں 150 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا، اس جنگ میں 70 ہزار کے قریب لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، میں پوری دنیا کو کہتا رہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل صرف بات چیت ہے، جنگ مسئلہ کا حل نہیں۔ ہیلری کلنٹن سمیت امریکی سفارتکار مجھے پاکستان میں ملے میں نے کہا تھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں مذاکرات کرنا ہونگے، انہوں نے کہا کہ پاکستان 1960ء میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا، 70ء کے بعد کچھ مسائل آئے اور ہم ترقی برقرار نہ رکھ سکے،انہوں نے کہا کہ اس دوران میں نے کرکٹ کھیلی اور شوکت خانم ہسپتال بنایا، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں سیاست میں آیا سیاست میں آنے کا مقصدصرف ملک کو کرپشن سے دور کرنا تھا، کرپشن کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ رہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…