اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے پر ہیں اور دنیا بھر کی نظریں اس دورے پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ امریکی صدر کیساتھ ملاقات میں عمران خان کی باڈی لینگوئج قابلِ تعریف تھی۔ماضی کے حکمران ہمیشہ پرچی کا سہارا لے کر بات کرتے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے بغیر پرچی کے پر اعتماد انداز کیساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔اس موقعے پر وفاقی وزیر مراد سعید نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا
جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی کھل کر تعریف کر دی ۔ انہوں نے جاری پیغام میں لکھا کہ ’’ نہ سرکاری دورے پہ کنبہ لے کے گئے اور نہ خصوصی طیارے میں لاؤلشکر، نہ لاکھوں کا سوٹ پہنا نہ قوم کو کروڑوں کا ٹیکا لگایا۔ نہ پرچی ہے اور نہ جھکا ہو سر۔ یہ فرق ہوتا ہے خوددار قوم کے خوددار لیڈر اور نااہل موروثی چوروں کی حکمرانی میں‘‘عمران خان زندہ باد ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے عمران خان کو پاکستان کاانتہائی مقبول لیڈر قرار دیا ہے ۔