پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

وائٹ ہاؤس کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو دعوت کا اصل مقصد کیا ہے؟ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کردیا

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا موقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے عمران خان کے دورہ امریکا کو دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کا موقع قرار دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق عمران خان کا دورہ تعاون اور پائیدار شراکت داری کو مستحکم بنانے کا ایک موقع ہے،

امریکا پاکستان کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہے کہ تعلقات کی بہتری کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم کو دعوت کا مقصد واشنگٹن کے امریکا پاکستان کے تعلقات کی بحالی پر رضامندی کا اظہار ہے اوراگر پاکستان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھتا ہے تودونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کی تشکیل نو ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کیلئے کمرشل فلائٹ سے براستہ دوحا واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔دریں اثناء وزیراعظم پاکستان عمران خان کا امریکا کے سرکاری دورے پرواشنگٹن ڈی سی پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، استقبال کیلئے آنے والے افراد پاکستان زندہ باد کے نعر ے لگا رہے تھے اور رویتی رقص کیا، ڈیلاس ائیر پورٹ سے واشنگٹن ڈی سی کی سو کاروں کی ریلی وزیراعظم کے ہمراہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا امریکا کے سرکاری دورے پرواشنگٹن ڈی سی پہنچنے پاکستانی کمیونٹی نے پرتپاک استقبال کیا،استقبال کیلئے آنے والوں نے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اٹھا رکھے تھے،پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور روایتی رقص کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیلاس ایئرپورٹ سے واشنگٹن ڈی سی تک 100کاروں کی ریلی وزیراعظم کے ہمراہ نکالی گئی جس کا مقصد پاکستان کی ترقی کے عزم کیلئے وزیراعظم کو سراہنا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…