واشنگٹن (این این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان کا امریکا کے سرکاری دورے پرواشنگٹن ڈی سی پہنچنے پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، استقبال کیلئے آنے والے افراد پاکستان زندہ باد کے نعر ے لگا رہے تھے اور رویتی رقص کیا ، ڈیلاس ائیر پورٹ سے واشنگٹن ڈی سی کی سو کاروں کی ریلی وزیراعظم کے ہمراہ تھی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا امریکا کے سرکاری دورے
پرواشنگٹن ڈی سی پہنچنے پاکستانی کمیونٹی نے پرتپاک استقبال کیا،استقبال کیلئے آنے والوں نے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اٹھا رکھے تھے ،پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور روایتی رقص کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیلاس ایئرپورٹ سے واشنگٹن ڈی سی تک 100کاروں کی ریلی وزیراعظم کے ہمراہ نکالی گئی جس کا مقصد پاکستان کی ترقی کے عزم کیلئے وزیراعظم کو سراہنا تھا۔