اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ امریکہ، وزیراعظم عمران خان کب اور کیسے جائیں گے؟ حیرت انگیز فیصلے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے کے لیے نجی ائیر لائن کی کمرشل پرواز پر سفر کریں گے۔ نعیم الحق نے بتایا ہے کہ عمران خان امریکہ دورے پر جانے کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان قطر ائیر ویز کی پرواز کے ذرایعے واشنگٹن جائیں گے‘۔خیال رہے کہ اس سے پہلے تمام وزرائے اعظم بیرونِ ملک دوروں کے لیے خصوصی طیارے استعمال کرتے تھے جس پر کروڑوں روپے خرچ آتا تھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے کے لیے نجی ائیر لائن کی کمرشل پرواز پر سفر کریں گے۔اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہامریکہ کے لیے پاک فوج کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ ماضی میں امریکہ کے دورے کیلئے وزیراعظم پی آئی اے کا جہاز استعمال کرتے تھے جس سے ادارے کو نقصان ہوتا تھا۔وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے کیلئے پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے, پچھلی حکومتوں نے بیرون ملک دوروں پر پی آئی اے کو غلط استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے ادارے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ائیرپورٹ کا دورہ کرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی امریکہ، نیویارک کیلئے براہ راست پروازیں شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قطر سے ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی مگر ائیرپورٹ کسی کے حوالے نہیں کیا جارہا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…