لاہور میں بارش،میاں شہباز شریف کے دورے اگر شوبازیاں تھے تو آج عثمان بزدار کیا کرتے رہے‘ کیا یہ شوبازی نہیں تھی؟ہر بارش کے بعد لاہور میں پانی کیوں جمع ہو جاتا ہے؟عمران خان کو اب کیا کرنا چاہئے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

16  جولائی  2019

آپ کو یاد ہو گا میاں شہباز شریف کے دور میں لاہور میں جب بھی بارش ہوتی تھی تو شہر میں پانی بھر جاتا تھا‘ میاں شہباز شریف لمبے بوٹ پہن کر شہر میں نکل کھڑے ہوتے تھے اور یہ واسا سے پانی نکلواتے تھے‘ عمران خان۔۔ان کی۔۔ان حرکتوں کو شو بازیاں قرار دے کر اور۔۔ان کا مذاق (اڑاتے) تھے‘ کل رات بھی لاہور میں بارش ہوئی لیکن۔۔اس بار پہلے کی نسبت حالات زیادہ خراب ہو گئے‘ پورا شہر ڈوب گیا‘ نکاسی کا سسٹم چوک ہو گیا‘ 150 فیڈرز کی بجلی بند ہو گئی اور

شہر کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی‘ انقلابی حکومت کے انقلابی وزیراعلیٰ کو چاہیے تھا یہ شہباز شریف کی طرح شوبازیوں کی بجائے واسا پر توجہ دیتے اور شہر سے پانی نکلواتے۔۔لیکن عثمان بزدار بھی آج گاڑی میں سوار ہو کر شہر میں نکل کھڑے ہوئے‘ شہر کا طائرانہ جائزہ لیا اور گھر واپس چلے گئے‘ سوال یہ ہے میاں شہباز شریف کے دورے اگر شوبازیاں تھے تو آج عثمان بزدار کیا کرتے رہے‘ کیا یہ شوبازی نہیں تھی‘ یہ کس نے سوچنا ہے‘ ہر بارش کے بعد لاہور میں پانی کیوں جمع ہو جاتا ہے‘ واسا کام کیوں نہیں کرتا اور اس سے کام کس نے لینا ہے‘پنجاب کے انقلابی وزیراعلیٰ بھی یہ سوچنے کی بجائے گاڑی میں بیٹھ کر دورے کے لیے نکل کھڑے ہوئے اور گھر واپس چلے گئے‘ عمران خان کو اب۔۔ان شوبازیوں کا نوٹس بھی لینا چاہیے‘ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں‘ حکومت نے سابق حکومتوں کے دور میں وزیراعظم اور صدر کے اخراجات کی مزید تفصیلات جاری کر دیں وفاقی کابینہ اجلاس میں 2008 سے 2018 کے دوران سابق حکمرانوں کے اخراجات کے بارے میں کابینہ میں مزید انکشافات ہوئے ہیں جس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 5 اعشاریہ 4 ارب خرچ کیے۔کابینہ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری بھی پیچھے نہ رہے،کیمپ آفسز اور طبی اخراجات پر 3 ارب سے زائد اڑا دئیے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے 8 اعشاریہ 7 ارب، شاہد خاقان عباسی نے 35 کروڑ اور

یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24 کروڑ روپے خرچ کیے۔ کابینہ ذرائع کے مطابق یہ اخراجات کیمپ آفسز سفر اور صحت کی مد میں کیے گئے، تمام اخراجات سابقہ حکمرانوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے نواز شریف نے سیکیورٹی کے نام پر 431 کروڑ 83 لاکھ، آصف زرداری نے سیکیورٹی اور انٹرٹینمنٹ کے نام پر نام پر قوم کے ٹیکس کے 316 کروڑ 41 لاکھ روپے خرچ کردئیے، یوسف رضا گیلانی کے پانچ کیمپ آفسز تھے، 24کروڑ 50لاکھ 49ہزار روپے سکورٹی پر خرچ کئے گئے،2015 میں نواز شریف کا دورہ امریکا 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا تھا، رواں ماہ عمران خان کا یہی دورہ 60 ہزار ڈالر میں مکمل ہوجائیگا۔ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید۔۔اضافہ کر دیا‘ شرح سود تاریخ کی انتہائی بلندی تک پہنچ گئی‘ یہ 13 اعشاریہ 25 فیصدہو گئی اور قومی اسمبلی کا آج کادن بھی گرم تھا،ہم آج کے پروگرام میں یہ تمام موضوعات ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…