شہبا ز حکومت کو برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے فنڈ پی ٹی آئی کے کون سے موجودہ رہنمانے دئیے تھے؟ایک موجودہ وزیر جو شہبازشریف کے ساتھ برطانیہ بھی جاتے رہے؟تہلکہ خیز انکشافات

15  جولائی  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ تھے جس نے پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کو 2009 اور 2012 کے درمیان شہباز شریف کی حکومت میں فنڈ دیا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود شہباز شریف کی حکومت کے دوران چار سال 2007 تا 2012 پنجاب کیلئے ڈی ایف آئی ڈی کے مرکزی معاون تھے۔

وہ پنجاب میں پورے ڈی ایف آئی ڈی پروگرام کے مرکزی مشیر تھے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق جب شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ ڈی ایف آئی ڈی سے ملاقاتوں کیلئے برطانیہ گئے تو وہ ان کے ہمراہ تھے۔ پی ایس ڈی ایف پاکستان میں سب سے بڑا اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف پر زلزلہ زدگان کیلئے دی گئی برطانوی امداد میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…