جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 امریکی انتظامیہ کا وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکہ کے دوران غیر روایتی خصوصی سیکیورٹی پروٹوکول دینے کا فیصلہ،سیکرٹ سروس کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) امریکی انتظامیہ کا وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکہ کے دوران غیر روایتی سیکیورٹی پروٹوکول دینے کا فیصلہ، نجی مصروفیات کے دوران بھی سیکرٹ سروس حفاظت پر مامور ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اوورسیز چیپٹر کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

امریکی انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکہ کے دوران خصوصی پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے کسی بھی سربراہ مملکت کی حفاظت سیکرٹ سروس ناصرف سربراہ مملکت کی سرکاری مصروفیت کے دوران حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے بلکہ ان کی نجی مصروفیات کی پیش بندی اور حفاظتی حصار بھی انہی کی ذمہ داری ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم کا دورہ سٹیٹ وزٹ کے زمرے میں نہیں آتا اس لئے نجی مصروفیات کے دوران ان کی حفاظت میٹروپولیٹن پولیس کے سپرد ہونا تھی لیکن  دورے کی اہمیت کے پیش نظر سیکرٹ سروس نے پروٹوکول لیول بڑھاکر وزیراعظم عمران خان کی نججی مصروفیات کے دوران بھی سٹیٹ پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہے اور21جولائی کو واشنگٹن ڈی سی کے سب سے بڑے ان ڈور سٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے وزیراعظم کے خطاب کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکرٹ سروس حفاظتی حصار مہیا کرے گی۔  امریکی انتظامیہ کا وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکہ کے دوران غیر روایتی سیکیورٹی پروٹوکول دینے کا فیصلہ، نجی مصروفیات کے دوران بھی سیکرٹ سروس حفاظت پر مامور ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اوورسیز چیپٹر کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ امریکہ کے دوران خصوصی پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…