پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ریکوڈک کیس میں کس پاکستانی سائنسدان کے بیان پراتنا بڑا جرمانہ ہوا،مقدمہ لڑنے کیلئےٹونی بلیئر کی اہلیہ کو کتنی رقم ادا کی گئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) ریکوڈک کیس میں حکومت پاکستان نے ٹی تھیان کمپنی کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لیے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ کو ایک ارب روپے ادا کیے جب کہ ثمر مبارک مند کے بیان کی بنیاد پر جرمانے کی رقم اتنی زیادہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کی جانب سے ٹی تھیان کمپنی سے ریکوڈک معاہدہ منسوخ کیے جانے کے بعد جب ٹی تھیان کمپنی نے عالمی بینک سے رجوع کیا تو حکومت نے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ عالمی بینک کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔اس ضمن میں حکومت نے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ برطانوی بیرسٹر چیری بلیئر کی خدمات بھاری معاوضے پر حاصل کیں اور انہیں ایک ارب روپے فیس کی مد میں ادا کیے۔ ٹونی بلیئر کی اہلیہ بھاری رقم وصول کرنے کے باوجود ثابت نہ کرسکیں کہ یہ مقدمہ عالمی بینک کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ ان کی ناکامی کے بعد ایک امریکی فرم کی خدمات بھاری معاوضے پر حاصل کی گئیں مگر پھر بھی کامیابی نہیں ہوئی۔اس دوران پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر ثمر مبارک مند ٹریبونل میں پیش ہوئے اور انہوں نے ٹریبونل کو بیان دیا کہ ریکوڈک کے پہاڑ میں 131 ارب ڈالر کے اثاثے ہیں اور پاکستان سالانہ ڈھائی ارب ڈالر مالیت کا سونا اور دیگر دھاتیں یہاں سے نکال سکتا ہے۔ٹریبونل نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے اس بیان کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستانی حکومت پر بھاری جرمانہ عائد کردیا، ٹریبونل نے جرمانہ عائد کرتے وقت موقف اختیار کیا کہ پروجیکٹ اتنی مالیت کا ہے تو جرمانے کی رقم بھی زیادہ ہونی چاہیے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…