منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جج ارشد ملک کی حمایت۔۔۔!!! فواد چوہدری کے ردعمل نے حکومت پر بجلیاں گرادیں

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(سی پی پی)وفاقی حکومت کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی حمایت پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب معاملہ عدالتوں اور ن لیگ کے درمیان ہے تو حکومت کیوں جج ارشد ملک کے بیان کی حمایت میں پریس کانفرنس کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزرا کو ان معاملات پر نہیں بولنا چاہیے، یہ غلط ہے۔پاکستانی کمیونٹی سے

خطاب میں فواد چوہدری نے سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جو 10 سال میں قرض لیا وہ لگا کہاں؟انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سعودی عرب اور چین کے تعاون سے پاکستان کو مشکلات سے نکال رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انڈسٹری قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق قوم بہت جلد خوشخبری سنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…