’عمران نیازی کاپاکستان لاک ڈائون کادیرینہ خواب آخر کار پورا ہوگیا،شہباز شریف نےوزیر اعظم پر طنز کے نشتر چلا دئیے

13  جولائی  2019

لاہور( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی کاپاکستان کو لاک ڈائون کرنے کادیرینہ خواب آخر کار پورا ہوگیا، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے تاجروں کی ملک گیر ہڑتال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک بھر کے تاجروں اور غریب عوام کے ساتھ ہے۔

ملک پر مسلط مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا،عمران نیازی کاپاکستان کو لاک ڈائون کرنے کادیرینہ خواب آخر پورا ہوگیا،صدر ن لیگ نے کہا کہ دشمنوں کو تکلیف ہوئی کہ نوازشریف پاکستان کو ترقی کیوں دے رہا ہے؟پاکستان 5.8 فیصد شرح سے ترقی کر رہا تھا،نوازشریف نے ملک کو بجلی،سڑک، روزگار، وقاراور امن وامان دیا،نواز شریف نے قوم کو مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، بے امنی سے نجات دلائی، شہباز شریف کا کہناتھا کہ سیاسی قیدی نواز شریف کے ساتھ ظلم کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے،حکمرانوں کی سوچ ماردیں گے، گرا دیں گے، بند کر دیں گے سے آگے نہیں جاتی، انہوں نے کہا کہ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ 47 سال میں مہنگائی کی شرح تین فیصد پر کیسے آگئی؟ مخالفین کو تکلیف ہوئی کہ پاکستان کے ریونیو میں اضافہ کیسے ہو گیا؟ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کیسے جان چھڑا لی؟مخالفوں کوتکلیف ہوئی چین نے پاکستان میں 60 ارب کی سرمایہ کاری کیوں کی؟شہبازشریف کا کہناتھا کہ نوازشریف کے ساتھ روا ظلم ختم کرنا ہوگا،پاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کاتحفظ نواز شریف کرسکتا ہے، قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے،نواز شریف کو رہا کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…