جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عمران خان اور مریم نواز آمنے سامنے ،نئی جنگ چھڑ گئی ،ایک دوسرے پر سنگین ترین الزامات

datetime 13  جولائی  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اٹلی کے سابق صدر کا مافیا کے حوالے سے دیا گیا ایک بیان شیئر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی مافیا بھی سسلین مافیا کی طرح رشوت، دھمکی، بلیک میل، ریاست و عدلیہ پر دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے تاکہ ان کی اربوں کی منی لانڈرنگ بیرون ملک محفوظ رہے۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے اور ٹارگٹ کرنے کے لیے عمران خان خود دبائو ڈالتے ہیں۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے، ٹارگٹ کرنے کیلئے آپ دبائو ڈالتے ہیں۔آپ مافیا کا حصہ ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے، نواز شریف کو سزا دینے، میدان سے باہر رکھنے کے لیے سازش رچائی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ شرم آنی چاہیے، آپ اس سازش میں شامل ہیں اور قصور وار ہیں، آپ کا بھیانک چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے، سلیکٹڈ تو تھے ہی، اب آپ کے گھنائونے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیئے گئے، سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں، مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…