پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ناک آؤٹ کردیا سٹیڈیم میں راحیل شریف بھی موجود، سابق آرمی چیف اچانک اٹھے اورایسا کیاکام کردیا کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو فائٹ کے چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ سٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ چیمپئن عامر خان نے آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو ہرا دیا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر فائٹ کے تینوں راؤنڈز میں آسٹریلوی باکسر پرحاوی رہے اور چوتھے راؤنڈ میں

حریف باکسر بلی ڈب کو ناک آؤٹ کردیا۔باکسر عامر خان نے فائٹ جیتنے کے بعد کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آؤں گا۔ انہوں نے سٹیڈیم میں موجود شائقین کا تھینک یو جدہ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے اورفائٹ جیتنے کے بعد باکسر عامر خان کو گلے لگا کر مبارکباددی۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی فائٹ دیکھی اور عامر خان کو خوب داد کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…