ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک دور کا 70 ملین سے زائد کا مالی سکینڈل منظر عام پر،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پختونخوا میں پرویز خٹک دور حکومت کا بڑا مالی سکینڈل منظر عام پر۔نجی ٹی وی کے مطابق 2017 میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ادویات اور دیگر سامان کی خریداری پر نیب نے تحقیقات کیں جس میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق الاپتگین نامی کمپنی نے جس کمپنی سے ادویات امپورٹ کرنے کا دعویٰ کیا وہ جعلی ثابت ہوئی، خود کو ڈبلیو ایچ او کا مستند ڈیلر قرار دینے والی جعلی کمپنی کی طرف سے نیب کی

تحقیقات میں پیش کی گئیں دستاویزات بھی جعلی نکلیں۔یاد رہے خیبرپختونخوا میں 2017 کے دوران ڈینگی کےمرض کے باعث 60 افراد جاں بحق، 5 ہزار سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ وباپر قابوپانے کے لیے پی ٹی آئی حکومت نے 145 ملین کی رقم مختص کی تھی۔ 70 ملین روپے کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن تمام کی تمام ادویات نہ صرف غیر معیاری نکلیں بلکہ ٹھیکہ بھی غیر قانونی طور پر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ہیلتھ سمیت دیگر افسران کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…