اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم سے ملاقات ، چینی کمپنیوں کے سربراہان نے پاکستان میںکتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مختلف صنعتوں اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے پاکستان میں آئندہ تین سے پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سمال اور میڈیم شعبے سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے اور انڈسٹری پاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کی ،وفد میں 55سے زائد مختلف چینی کمپنیوں کے سربراہان شامل تھے ،ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی و دیگر شریک ہوئے ،پاکستان میں چین کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے کی کڑی ہے ۔مختلف صنعتوں اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے پاکستان میں آئندہ تین سے پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔سمال اور میڈیم شعبے سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے اور انڈسٹری پاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ وفد نے کہاکہ چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری اور انڈسٹری کی منتقلی کے نتیجے میں پہلے سال پچاس ہزار سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور چین کی عوام گہری دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین کی قیادت کے وژن اور تدبر خصوصا امن و ترقی، گورننس اور عوام کو غربت سے نکالنے کی حکمت عملی سے متاثر ہیں،

چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے پوٹییشنل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے ضمن میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں طے شدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ

سی پیک منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کے لیے وزارت منصوبہ بندی میں خصوصی شعبہ قائم کیا ہے تاکہ ان منصوبوں کی بلا رکاوٹ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے (ایز آف ڈوئنگ بزنس) پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چینی سفیر نے وفد میں شامل مختلف چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں

سرمایہ کاری کے مواقع اور چینی کمپنیوں کی دلچسپی کو اجاگر کیا ۔ چینی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں سرمایہ کاری کے فروغ اور غیر ملکی کمپنیوں کو کاروبار میں سہولیات بہم پہنچانے کے ضمن میں واضح پیش رفت اور عزم دیکھنے میں آیا ۔ چینی سفیر نے کہاکہ مضبوط ، خوشحال اور نیا پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے ، صنعتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں چین کی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔ وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے حکومت کی تجارتی پالیسیوں اور خصوصا سی پیک منصوبوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…