اسلام آباد (این این آئی) وزارت قانون وانصاف نے جج ارشد ملک کو ہٹانے کے معاملے پر کہاہے کہ خط موصول ہونے پر کارروائی کی جائیگی ۔ ترجمان نے کہاکہ خط موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون خط موصول ہونے پر
سمری صدر مملکت کو بھجوائیگی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے،سچائی ثابت ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف دباؤ کے تحت دیے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ جج ہٹانے کے بعد نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفور رہا کیا جائے۔