کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ ، پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا

12  جولائی  2019

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے اور پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشتگرد کا کیس اچھا لڑا ہے اور نتیجہ بھی اچھا آئے گا عالمی عدالت کلبھوشن کیس میں جو فیصلہ کرے گی پاکستان تسلیم کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فیصل نے جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس ہم نے اٹارنی جنرل کی قیادت میں بڑے اچھے طریقے سے لڑا

اور اس کا نتیجہ بھی اچھا آئے گا کیونکہ بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن کے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے اور اب 17جولائی کو عالمی عدالت سہہ پہر 3بجے سنائے گی اور پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ دنیا کی بہت بڑی طاقت ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر ہیں عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی پاکستان اور امریکہ کے درمیان جو بھی معاہدے آئیں گے ان کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…