اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جاری ویڈیو اور الزامات کی بنا پر انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ جج ارشد ملک نے اپنی صفائی میں قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ خط لکھا جو انہوں نے ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے حوالے کیا ۔
ذرائع نے بتایا جج ارشد ملک نے اپنے خط میں بیان حلفی میں کہا ہے کہ انہیں بدنام کیا جارہاہے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ویڈیو اور الزامات کو مستر د کرتا ہوں ۔ واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےن لیگ کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طورپر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کیلئے دبائوں ڈالا گیا ہے ۔ جس کا بعد میں جج ارشد ملک نے پریس ریلیز جاری کرکے الزامات کی تردید کر دی تھی ۔