لاہور(آن لا ئن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اگر نا ن بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھا ئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری
اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وہ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجاً سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ روٹی اور نا ن کی قیمت نہیں بڑھا ئی جا رہی بہت جلد نا ن بائی ایسو سی ایشن کے عہد ید ارو ں سے ملا قات کر وں گا اور ان کے تحفظات کو دور کر وں گا ۔