کراچی(آن لائن)نیب نے کراچی میں کارروائی کرکے جعلی اکاؤنٹس میں ملوث تین بینکرز کو گرفتارکرلیا۔ترجمان نیب کے مطابق گرفتار بینکرز میں سندھ بینک کے صدر طارق احسن، سندھ بینک کے ایگزیکٹو نائب صدر سید ندیم الطاف، سندھ بینک کے سابق صدر اور موجودہ ڈائریکٹر بلال شیخ شامل ہیں۔ملزمان کو راہداری ریمانڈ کیلئے کراچی کی احتساب عدالت
میں پیش کیا جائے گا۔ ریمانڈ ملنے کے بعد ملزمان کو اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔نیب ذرائع کے مطابق بلال شیخ نے اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کوجعل سازی کرکے قرض دلوائے اس کے علاوہ بلال شیخ نے اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو ایک ارب 80 کروڑ کے قرض دئے۔ اس کے علاوہ بلال شیخ کا جعلی بینک اکاؤنٹس کو رقوم فراہم میں بھی اہم کردار ہے۔