اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ30 سے زائدزخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق صبح سوا چار بجے کے قریب لاہور سے آنے والی اکبر ایکسپریس ولہارسٹیشن پر موجود مال گاڑی سے جا ٹکرائی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق حادثے میں اکبر ایکسپریس کے اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 11افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہیں، حادثے کے باعث4 بوگیاں متاثر اور 2 ٹریک سے اتر گئیں،بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس ،گرین لائن، رحمان بابا ٹرین کومختلف ریلوے سٹیشنز پر روک لیا گیا ہے ۔