واشنگٹن(آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگھس نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے میں نے بھی پڑھا ہے
لیکن اس کی تصدیق اور ان کی ملاقات کی تفصیلات کے لیے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ دنوں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما کے ہمراہ پانچ روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔