بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جج خود کہتا ہے نواز شریف پہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا پھر سزا کیوں دی؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حکومت کیخلاف ڈٹ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ،سابق وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لوگ نیا پاکستان کو بھول کر پرانے پاکستان کو ڈھونڈ رہے ہیں ،سلیکٹڈ وزیر اعظم آپ کو وہ نہیں دے سکتا جو جمہوری وزیر اعظم آپ کو دے سکتا ہے،ہم کبھی آمروں سے نہیں گھبرائے تو اس سے بھی نہیں گھبرائیں گے،بچہ بچہ جانتا ہے کہ رانا ثنا اللہ ہہ جھوٹا الزام لگا،کیا رکن قومی اسمبلی اسمگلنگ کرتا ہے؟

عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کریں۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ورکرز کے جذبے کو دیکھ کر لگتا ہے ،ن لیگ زندہ تنظیم ہے۔انہوںنے کہاکہ لوگ نیا پاکستان کو بھول کر پرانے پاکستان کو ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں ترقی آدھی ہو گئی مہنگائی تین گنا ہو گئی،بجلی گیس سمیت سب اشیا مہنگی ہو گئیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس غیر شفاف الیکشن ہوئے کس کے نتیجہ میں سلیکٹڈ وزیر اعظم آیا۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم آپ کو وہ نہیں دے سکتا جو جمہوری وزیر اعظم آپ کو دے سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم کبھی آمروں سے نہیں گھبرائے تو اس سے بھی نہیں گھبرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مشکل وقت آنے پہ کبھی ہمیں شیخ آفتاب کو ڈھونڈنا نہیں پڑا۔انہوںنے کہاکہ ملک سہیل کے والد ملک لال خان اور جہانگیر خان زادہ کے والد شجاع خان زادہ بھی ہمارے ساتھ تھے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف آسان فیصلہ کر کے موجودہ مشکلات سے بچ سکتے تھے۔انہوںنے کہاکہ منصف جہاں بک جائے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ پہلے یہاں ہر چیز پہ ازخود نوٹس ہوتا تھا آج جج خود کہہ رہا ہے اس نے دباؤ میں نواز شریف کو سزا دی۔انہوںنے کہاکہ آج بچہ بچہ جانتا ہے کہ رانا ثنا اللہ ہہ جھوٹا الزام لگا۔ انہوںنے کہاکہ کیا فیصل آباد سے لاہور ہیروئن سمگل ہوتی ہے؟ یہ اے این ایف بتا دے۔انہوںنے کہاکہ کیا

رکن قومی اسمبلی اسمگلنگ کرتا ہے؟، عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ آپ عدلیہ کو دبا رہے ہیں، صحافیوں کو دبا رہے ہیں،کوئی امید کی کرن دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے جو مہنگائی اب تک دیکھی ہے یہ صرف آغاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان روز نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں،تختیاں ختم ہو جائیں گے منصوبے ختم نہیں ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے صرف ملک کی ترقی کے لئے کام کیا اسی کی سزا نواز شریف کو دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ جج خود کہتا ہے نواز شریف پہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا پھر سزا کیوں دی؟۔ایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کہاکہ قائدین اور کارکنان کا شکریہ ہیں،اس گرمی میں اتنی بڑی تعداد میں ورکرز کا گھر سے نکلنا نوازشریف کے ساتھ محبت کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ورکرزپارٹی کا چہرہ،

روح اور آواز ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی آئی مہنگائی کی۔ انہوںنے کہاکہ آٹا مہنگا، چینی مہنگی، گیس بجلی مہنگی،22کروڑ عوام پوچھتی ہے چیزیں کب سستی کب ہو نگی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرحد سے سندھ، بلوچستان سے سندھ تک ہم آواز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو وزیراعظم اور شہباز شریف کو وزیراعلی بنائیں گے۔م

مبر قومی اسمبلی ملک سہیل کمڑیال نے کہاکہ مجھ پر کچھ تبدیلی کا بخار چڑھ گیا تھا،زیادہ باتیں کریں تو شاید ہم پر بھی چرس نہ ڈال دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ منڈی بہاؤالدین میں گٹر کا پانی چھوڑنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک نہیں چلا سکتا، ہم سب کو بند کردیا جائے تب نون کو نون ہی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ شیخ آفتاب احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کرایا جائے کہ

نواز شریف کی حکومت بہتر تھی یا پی ٹی آئی کی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری جماعت اس وقت مشکل ترین دور سے گذر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ان سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین اور قانون کی بات کرنے والوں نے ملک میں مارشل لاء نافذ کررکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج زندگی تبدیل نہیں بلکہ برباد ہوگئی ہے،ملک میں جتنے بھی منصوبے نظر آرہے ہیں ان پر (ن )لیگ کے رہنمائوں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشرف کا دور بھی یاد ہے جب وہ مکے لہراتے تھے آج دبئی سے پاکستان نہیں آسکتا۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ پانچ ہزار لوگوں کو لٹکائو تو مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ میں کہتا ہوں کہ آپ اپنے پانچ لوگوں کو لٹکادو تو مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے دہشتگردی ختم کرکے دکھائی،آپ نے دس ماہ میں کیا کیا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ پہلے گیس کی قیمتیں 143 فیصد بڑھادی گئی اب 200فیصد بڑھا دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…