لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)330کلووزنی نور الحسن آج صبح ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئےہیں۔ان کاگز شتہ دس روز سےآئی سی یو میں علاج چل رہا تھا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ 28جون کو ہونیوالا نور الحسن کا آپریشن کامیاب قرار دیا گیا تھا جبکہ ہسپتال انتظامیہ حقائق چھپا رہی ہے ۔ نور الحسن کا آپریشن کامیاب نہیں ہو ابلکہ دس روز گزرنے کے باوجود ان کی صحت بحال نہیں ہوئی اور ڈاکٹر لواحقین سے جھوٹ بولا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز
آپریشن سےمتعلق حقائق چھپا رہے ہیں ۔ لواحقین نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن کی آزادانہ تحقیقات کروائیں جائیں ۔ دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ نور الحسن کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ موت کے بعد اسپتال سے غائب ہوگئے ہیں ۔ دریں اثنا نورالحسن کے انتقال کے بعد ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر معاذ نے انتقال کی وجہ بیان کر دی ۔ ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ اور شوروغل کے دوران نور الحسن کو سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ۔