اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جتنی گیس استعمال اتنا ہی بل ادا کرنا ہو گا،حکومت نے اعلان کردیا

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے وزارت پٹرولیم ندیم بابر ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں سے متعلق وضاحت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی گیس نادرن کمپنی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے وزارت پٹرولیم ندیم بابر ملک نے کہا کہ سردیوں میں جو گیس زیادہ استعمال کرے گا ۔

اسے اسی کے مطابق بل ادا کرنا ہو گا۔عوام کو سردیوں میں گیس کے کم سے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس چوری کو روکنے کے لیے ہوم ورک کر لیا ہے۔ انڈسٹریل سیکٹر میں گیس چوری صرف ایک سے ڈیڑھ فیصد رہ گئی ہے۔ جبکہ ڈومیسٹک سائٹ کو بھی کنڑول کر لیا گیا ہے۔ ندیم بابر ملک کا کہنا تھا کہ اگلے دو سال کا پلان تیار ہے جس میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی سے لے کر پرانی پائپ لائنز میں تبدیلی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں بڑھانے کی منظوری دی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس 190 فیصد مہنگی کر دی گئی تھی۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں کے 5 سلیب مقرر کر دئیے گئے تھے۔رپورٹ کے 50 یونٹ گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت 137روپے مقرر کی گئی۔ 100یونٹ استعمال کرنے پر گیس کی قیمت میں 647 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ 200 یونٹ استعمال کرنے پر ماہانہ بل میں 1704روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ دیگرکیٹگریز کے لیے گیس کی قیمتوں میں 31 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ جس پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم اب وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے وزارت پٹرولیم ندیم بابر ملک نے اس معاملے پر وضاحت پیش کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…