اسلام آباد( آن لا ئن ) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ اکثریتی جماعت مسلم لیگ (ن)کو دینے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپو زیشن کی تما م 9جما عتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اکثریتی جما عت مسلم لیگ (ن ) ہے جس کے سینیٹرز کی تعداد 31ہے لہذا چیئرمین سینیٹ ان کا حق بنتا ہے تما م کے متفقہ فیصلے کے بعد رہبر کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو 2دن میں نا م دینے کی منظوری دی رہبر کمیٹی کی جانب سے منظوری دیے
جانے کے بعد (ن) لیگ نے راجہ ظفر الحق اور مصدق ملک سمیت دیگر دو ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے اور پارٹی دو دنوں میں اپنے امیدوار کے نام کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی جس کے باعث رہبر کمیٹی سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی مشاورت کررہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔