لاہور(این این آئی) منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کے مبینہ تیسرا ساتھی منظر عام پر آگیا جس نے عبوری ضمانت کے لئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ملزم آفتاب انور نے موقف اپنایا کہ شعیب حفیظ 2007میرا کرایہ دار تھا جو بعد ازاں میری رہائش گاہ چھوڑ کر چلا گیا ، 2016میںدوبارہ آیا اور کرائے پر رہائش حاصل کی اس نے غیر ملکی خاتون کے حوالے سے بتایا کہ اس نے
اس سے پیپر میرج کی ہے اور مجھے بھی باہر جانے کا سہانہ خواب دیکھا یا ،میرا منشیات سمگلنگ میں کوئی کردار نہیں ۔ واضح رہے کہ 20مارچ 2019کو لاہور کی سیشن کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں غیر ملکی ماڈل کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی تھی،غیر ملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو گزشتہ سال جنوری میں منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا،ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے۔