جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ملی بھگت سے سرکاری زمین پر قبضہ ، معروف لیگی ایم این اےپر کرپشن کا مقدمہ درج،پتہ چلنے پر ملزم کس ملک فرار ہوگیا؟جانئے

datetime 6  جولائی  2019 |

چشتیاں(سی پی پی)چشتیاں میں شعلی غربی پانڈ ایریا میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں لیگی ایم این اے احسان الحق باجوہ سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایم این اے احسان باجوہ اور دیگر 17 افراد نے عرصہ دراز سے محکمہ انہار، محمکہ مال کی ملی بھگت سے سرکاری ارضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انتظامیہ نے قبضہ واگزار کروا لیا تھا۔ متعلقہ معاملے کی انکوائری اینٹی کرپشن میں چل رہی تھی۔

ملزمان محکمہ انہار کے افسران سے ملکر چودہ سو ایکٹر پر قابض تھے، ملزمان عرصہ دراز سے سرکاری رقبے پر کاشتکاری بھی کرتے رہے، لیگی ایم این اے احسان الحق باجوہ سمیت 17 افراد نے سرکار کو کروڑوں کا چونا لگایا۔ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ایم این اے احسان باجوہ پہلے ہی ملک چھوڑ کر دبئی فرار ہوچکے ہیں، انتظامیہ نے واگزار شدہ چودہ سو ایکڑ رقبہ محکمہ انہار کے حوالے کر دیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…