لاہور (آن لائن) رواں برس مون سون سیزن کے دوران تباہ کن سیلاب آنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ، اس مرتبہ مون سون سیزن گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ طویل اور شدید ہوگا، ملک کے 49 ضلعوں کا سیلاب سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں خاص کر صوبہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے۔وفاقی فلڈ کمیشن نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران سپر فلڈ
آنے کا خدشہ ہے،مون سون سیزن کے دوران آنے والے سپر فلڈ سے ملک کے 49 ضلعوں کا سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،سیلاب کے باعث سب سے زیادہ سندھ کے 13 اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ خیبرپختوںخواہ کے 10، گلگت بلتستان کے 9، بلوچستان اور پنجاب کے 6 جبکہ آزاد کشمیر کے 5 اضلاع کے سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال میں حکومت سے ہنگامی اقدامات کرنے اور خصوصی فنڈ مختص کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔