رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،جن لوگوں پر مقدمات ہیں وہ اب کیاکریں؟وزیراعظم عمران خان نے مشورہ دے دیا

4  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ نا تو انتقام کی سیاست تحریک انصاف کا نظریہ ہے اور نہ ہی مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا

جس میں ملکی سیاست اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راناثناء اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور انتقام کی سیاست پی ٹی آئی کا نظریہ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں اب ادارے اور عدالتیں آزاد ہیں، جن لوگوں پر مقدمات ہیں عدالتوں میں صفائی دیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پر الزام لگا کر اپوزیشن اپنے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران اپنے دورہ امریکا سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ دورہ امریکا سے پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔حکومت کی جانب سے ایسٹس ڈکلیئرایشن اسکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بے نامی جائیداد رکھنے والوں کو پورا موقع دیا گیا، اب بے نامی جائیداد رکھنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ کے دوران اپوزیشن کی تنقید کا بھرپور جواب دینے پر وزیر اعظم نے حکومتی ترجمانوں کی تعریف بھی کی۔خیال رہے کہ چند روز قبل انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد کے قریب سکھیکی کے مقام سے گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…