جاتی امراء(نیوز ڈیسک) شریف خاندان کے گھر واقع جاتی امراء میں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کو سرکاری گاڑی واپس کرنے کے لیے کئی بار نوٹس بھیجے گئے اور آخری نوٹس 28 جون کو بھجوایا گیا لیکن اس پر بھی گاڑی واپس نہ کی گئی، پولیس کی بھاری نفری نے جاتی امراء میں شریف خاندان کے
گھر پر چھاپہ مارا اور سرکاری مرسڈیز گاڑی برآمد کر لی، واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر الزام تھا کہ وہ سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں رکھتے ہیں اور ان کا خاندان بھی یہ گاڑیاں استعمال کرتا تھا، اس طرح بار بار نوٹس دینے کے باوجود گاڑی واپس نہ کرنے پر چھاپہ مارا گیا اوران کے گھر سے سرکاری مرسڈیز گاڑی برآمد کر لی گئی۔