جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بے نامی زمینوں کیخلاف کارروائی،حکومت سارے کام (برے) نہیں کر رہی،سٹیٹ کو اپنی رٹ ضرور دکھانی چاہیے لیکن۔۔! اپوزیشن بادشاہوں کو درمیان میں کیوں لا رہی ہے اوربادشاہ ”مجرموں“کی سفارش کیوں کر رہے ہیں؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کو یاد ہو گا1990ء میں عراق نے کویت پر قبضہ کر لیا تھا‘ قبضے کے بعد ہم جیسے ملکوں کو صدام حسین میں سلطان صلاح الدین ایوبی نظر آنے لگا تھا لیکن پھر کیا ہوا‘سات ماہ بعد عراق کویت خالی کرنے پر بھی مجبور ہو گیا اور تاوان جنگ ادا کرنے اور کویت کا نقصان برداشت کرنے پر بھی‘ اس وقت ایک سیاسی فلاسفی سامنے آئی تھی‘ ہولڈ فلاسفی‘ اس فلاسفی کا مطلب تھا دنیا میں کسی ملک‘ کسی چیز پر قبضہ اہم نہیں ہوتا‘

یہ اہم ہوتا ہے کہ آپ اس قبضے کو کتنا عرصہ ہولڈ کر سکتے ہیں‘ہولڈ کرنا ا ہم ہوتا ہے‘ ہماری حکومت سارے کام برے نہیں کر رہی‘ آج حکومت نے ایمنسٹی ختم ہوتے ہی بے نامی زمینوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی‘ ن لیگ کے سینیٹر چودھری تنویر کی چھ ہزار کنال بے نامی زمین کی ضبطگی کا عمل شروع ہو گیا‘ کراچی میں آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کے اربوں روپے کے اثاثے بھی ہولڈ کر لیے گئے ہیں اور آپ آنے والے چند گھنٹوں میں ملک کے پچاس شہروں سے اسی قسم کی رپورٹیں بھی سنیں گے‘ یہ بہت اچھا قدم ہے‘ سٹیٹ کو اپنی رٹ ضرور دکھانی چاہیے لیکن سوال یہ ہے سٹیٹ ان پراپرٹیز کو کتنی دیر ہولڈ کر سکے گی‘ یہ عدالتوں میں کیسے بے نامی ثابت ہوں گی اور اگر یہ ثابت بھی ہوگئیں تو حکومت ان پراپرٹیز کا کرے گی کیا‘ کیا یہ انہیں نیلام کر سکے گی‘ کہیں یہ نہ ہو جائے حکومت کو یہ پراپرٹیز بھی نہ ملیں اور ان پر قانونی کارروائیوں پر ریاست کے اربوں روپے بھی خرچ ہو جائیں‘ کہیں ایسا نہ ہو جائے عراق کی طرح ریاست کل کو یہ پراپرٹیز واپس کرنے پر بھی مجبور ہو جائے اور آج کے ملزموں کو جرمانہ بھی ادا کرے‘ آپ یہ پراپرٹیز ضرور ہولڈ کریں لیکن انہیں ٹھکانے لگانے کا بندوبست بھی ضرور کر لیں۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر این آر او نہ دینے کا اعلان کر دیا‘ اپوزیشن بادشاہوں کو درمیان میں کیوں لا رہی ہے اوربادشاہ مجرموں کی سفارش کیوں کر رہے ہیں‘ اور وزیراعظم نے ایک بار پھر جیلوں سے اے اور بی کلاس ختم کرنے کا اعلان کر دیا، کیا یہ ممکن ہے؟

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…