راولپنڈی(این این آئی)لائن آف کنٹرول کے قریب چمب سیکٹر میں بم دھماکے سے پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ ایل او سی سے چند میٹر کے فاصلے پر آزاد جموں و کشمیر کے چمب سیکٹر میں ہوا۔ بیان کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ
واقعہ بھارتی سرپرستی میں ریاستی دہشتگردی کا ثبوت ہے جو دو طرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ شہید ہونیوالوں میں صوبیدار محمد صادق ضلع نیلم، سپاہی محمد طیب ضلع خوشاب، نائیک شیر زمان ضلع کرک، سپاہی زہیب ضلع پونچھ اور سپاہی غلام قاسم ضلع سرگودہا کے رہائشی تھے۔