اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما کو گھر سے اٹھالیا ،جانتے ہیں حوالات میں رکھنے کے بجائے کہاں لیکر گھومتے رہے؟

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)تھانہ صدر پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرکے پانچ گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا۔(ن) لیگی کارکنوں کا گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، ضلع کونسل چوک بلاک ۔

پولیس کی بھاری نفری تعینات ۔ آن لائن کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر شیخ اعجاز احمد کو ستیانہ روڈ پر واقع رحمان گارڈن میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے شیخ اعجاز کو حوالات میں بند کرنے کی بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور شام کو موٹروے انٹرچینج کے قریب جاکر چھوڑ دیا ۔(ن) لیگ نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ (ن) لیگ کی طرف سے متوقع احتجاجی مظاہروں میں پرتشدد ردعمل کے خدشے کے باعث پولیس کی بھاری نفری کینال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر تعینات کی گئی تھی تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔دوسری جانب شیخ اعجاز کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کی کال دی گئی تھی جو ان کی رہائی پر واپس لے لی گئی۔ معتبر ذرائے سے معلوم ہوا ہے کہ ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز‘ سرگرم کارکنوں‘ سابق بلدیاتی نمائندوں‘ میئرز‘ ڈپٹی میئرز‘ چیئرمینوں اور کونسلرز کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی جس کے تحت بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…