اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی متعدد تقریر میں کہا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا پلی بارگین ہو گی لیکن میری اطلاع کے مطابق حکومت ڈیل کیلئے مجبور ہو گئی ہے ۔ معروف تجزیہ نگار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ڈیل میں اب سعودی عرب نہیں بلکہ قطر آگیا ہے ، سعودی حکومت سابق وزیراعظم میاں ن واز شریف سے کچھ اکتا گیا ہے ۔
میرا اندازہ یہ کہتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کہا نواز شریف کے بیٹوں نے دوممالک سے رابطہ کیا دوسرا ملک ترکی ہے ۔ حکومت شروع دن سے یہ کہتی رہی کہ ڈیل کسی صورت نہیں ہو گی بلکہ ملک سے پیسہ لے کر جانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا لیکن بات پلی بارگین تک آن پہنچی ہے یہاں دال میں کچھ کالا دکھائی دے رہا ہے ۔ عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ میرے مطابق وزیراعظم کسی ڈیل پر سمجھوتہ نہیں کریں گے لیکن یہاں نیم ہاں کی ہوا چلتی دکھائی دے رہی ہے ۔