جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

چچا ،بھتیجی میں تنائو، گرفتاری کا خوف،( ن)لیگ کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروںنے ایسا فیصلہ کرلیا پارٹی نیچے سے اوپر تک ہل کر رہ گئی

datetime 3  جولائی  2019 |

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن میں ہونے والی گروہ بندی کے پیش نظر ارکان اسمبلی اور دیگر عہدیداروں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جبکہ کئی ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے بیرون ملک جانے کا پروگرام بنا لیا تا کہ موجودہ حالات میں پارٹی گروپنگ اور گرفتاریوں سے بچا جا سکے۔ اس میں اہم کردار مریم نواز اور شہباز شریف کے مابین بیانیے کا فرق بھی ہے ۔

جس نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کو کافی حد تک کنفیوژن کا شکار کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی ایک طرف کشمکش کا شکار ہیں کہ وہ کس طرف جائیں ، کس کو خوش رکھیں اور کس سے دور ہوں۔ کئی ارکان اسمبلی تو حال ہی میں ہونے والی گرفتاریوں سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے موجودہ صورتحال میں خاص طور پر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بعد کچھ عرصہ کے لیے بیرون ملک جانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی صدر شہباز شریف کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں بھی مریم نواز کو ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر نہ ہونے کے باجود بھی آنے کا کہا گیا تھا لیکن مریم نواز نہیں آئیں جس سے مزید چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔چچا بھتیجی کے اس آپسی تناؤ نے پارٹی رہنماؤں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ مریم نواز چاہتی تھیں کہ رانا ثنا اللہ کے معاملے پر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم کی کال دی جائے اور سخت ترین احتجاج کر کے اپنی پاور بھی شو کی جائے اور حکومت کو مزید ٹف ٹائم دیا جائے لیکن پارٹی صدر شہباز شریف اور ان کے قریبی رفقا جارحانہ احتجا ج کے موڈ میں نہیں تھے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…