جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بشریٰ بی بی بھی کسی سے کم نہ نکلیں ، اثاثوں کی طویل فہرست سامنے آگئی ، شہبازشریف کی دونوں بیویاں بھی کروڑ پتی نکلیں

datetime 2  جولائی  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی،وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی،وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا۔

وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کر دیں،بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر ،پاک پتن 431 کنال اراضی،اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی ظاہر کی،وزیراعظم کے ڈالر ،پائونڈ اسٹرلنگ اور یورو اکائونٹس بھی ہیں،وزیراعظم عمران خان 2 لاکھ کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں ،وزیراعظم عمران خان 6 اعشاریہ 2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے مالک ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری دبئی کے اقامہ ہولڈر نکلے،آصف علی زرداری کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،آصف علی زرداری کے پاس ایک کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے اور جانور ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے،بلاول بھٹو زرداری امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل،بلاول بھٹو زرداری 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،بلاول بھٹو کے دبئی دو ولاز میں شیئرز ہیں،اپوزیشن لیڈر شریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے،شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں،شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔

شہباز شریف نے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی ظاہر کی،شہباز شریف کے بیرون ملک 14 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں،شہباز شریف لندن میں فلیٹ کے مالک بھی ہیں،شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،شیخ رشید احمد کے پاس 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اثاثے ، 8 کروڑ 73 لاکھ کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ کیپرائز بانڈ ہیں،،رانا ثنااللہ کے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔

سید خورشید شاہ 6 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں ،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے پاس 36 لاکھ کیش اور 15 تولے سونا ہے،وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی 2 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک کے پاس 13 کروڑ 95 لاکھ کے اثاثے اور اڑھائی کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے،پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی ایک ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ،وفاقی وزیر علی زیدی 3 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…