اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جگہ ان کانمائندہ عدالت میں پیش ہوا،عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔سابق وزیراعظم
نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے ملزمان پر ریشماں اور گلف پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں سات اگست کو گواہوں کوبھی طلب کر لیا ہے۔عدالت کی طرف سے کہا گیاکہ 7 اگست کو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ پرویزاشرف پرریشماں پاورپلانٹ میں 38 کروڑاورگلف پاورپلانٹ میں 49 کروڑکرپشن کاالزام ہے۔