پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان سے حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی ،دوبارہ بھی جانا پڑا تو جائوں گا‘ن لیگ کےرکن اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کا دبنگ اعلان

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ اپنے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کو وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات بارے آگاہ کر دیا ہے ، اپنے حلقے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی اورمجھے دوبارہ بھی جانا پڑاتو جائوں گا ۔

ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کچھ احباب تھے لیکن میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔ اپنے ایک اور وضاحتی بیان میں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کرانے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کردار ادا کیا ۔ رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے مجھ سے ملاقات بارے پوچھا ہے جس پر میں نے انہیں بتا دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ آپ نے ٹھیک کیا ہے لیکن آپ ملاقات سے قبل بتا دیتے یا اکیلے ملاقات کرتے ۔ جلیل احمد شرقپور ی نے کہا کہ میں نے اکیلے ہی ملنا تھا لیکن مجھے نہیں پتہ تھاکہ وہاں اور بھی احباب آئے ہوں گے جن کے اپنے مسائل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے لوگ موجود تھے اور ان کا تعلق سے تھا ۔ میں نے اپنے علاقے اور حلقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے او ریہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہے ،مجھے دوبارہ بھی ملنا پڑا تو میں ملوں گا اور پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔میں (ن) لیگ کا رکن اسمبلی ہوں اور اس میں رہوں گا ۔ہمارے حلقے میں حکومتی دبائومیں جھوٹی ایف آرز کاٹی جا ر ہی ہیں ،یہ مسائل (ن) لیگ تو نہیں حل کروا سکتی حکومت ہی کروا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…