اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہو گی۔سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج
کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 10 ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکتے، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی اب عادت ڈالنا ہو گی۔