جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم نے پہلی یوتھ کونسل قائم کردی،حسن علی ،حمزہ علی عباسی ، منیبہ مزاری کیساتھ ایسا جوان بھی شامل کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 30  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی یوتھ کونسل قائم کردی ہے ،عمران خان کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چیئرمین ہوں گے،33 ارکان پر مشتمل نیشنل یوتھ کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،جس میں کھیل،تعلیم، مذہب ،معیشت اور آرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ نمایاں شخصیات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہادری کی تاریخ رقم کرنے والا پاک فوج کا جوان بھی کونسل کا حصہ ہو گا۔

آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کا پہلا رکن ہے،کرکٹر حسن علی،ثنا میر،حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان بھی یوتھ کونسل میں شامل ہیں،کے 2سر کرنے والی ثمینہ بیگ اور معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری بھی شامل ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کے نوجوانوں کیلئے انتہائی اہم ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر 8ماہ پہلے نوجوانوں کی فلاح وبہبود کا بیڑا اٹھایا تھا،نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے سفر میں آج وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیا،انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے،وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے یوتھ منسٹرز کو کونسل کا حصہ بنا دیا گیا ہے،ملک بھر سے نوجوان قومی ہیروز اور یوتھ آئیکنز کو کونسل میں شامل کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…