پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کیساتھ پاکستان کا دورہ کب کرینگے؟حیران کن اعلان کردیا گیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ رواں سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے،برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستا ن کا دورہ دفتر خارجہ کی دعوت پرکررہے ہیں۔شہزادہ ولیم تاج برطانیہ کے دوسرے ولی عہد ہیں، وہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں، شہزادہ ولیم سے پہلے ولی عہد شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال سن 2006 ءمیں پاکستان آچکے ہیں۔

شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی اپنی چیئریٹی خدمات کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، دوسری جانب پاکستان ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام انکے استقبال کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہی جوڑے کا دورہ برطانیہ پاکستان تعلقات کی عکاسی کرے گا ، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی روابط ہیں جنہیں دونوں مزید مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ تاریخ اور جن شہروں کا شاہی جوڑہ دورہ کرے گا ان کا اعلان ابھی باقی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…