ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہورہاہے؟وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی میں خطاب، وجہ بتادی

29  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب ڈالر کی کمی ہوگی تو قیمت اوپر چلی جائے گی،ڈالر کی بہت بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے، جب اہل اقتدار اپنا پیسہ باہر لے کر جاتے ہیں تو کسی اور کیسے روک سکتے ہیں؟جنہیں آمر نے این آر او دیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں 30 کروڑ بچایا مزید بچائیں گے،جنرل باجوہ نے کہا ہے جو پیسہ ہم بچاسکے وہ بلوچستان اور فاٹا پر خرچ ہوگا،

غیرملکی سرمایہ کاری ملک میں لانے کیلئے سہولتیں دینے کیلئے پرعزم ہیں اور اگلے ہفتے مختلف اسکیم جاری ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہاکہ میں چاہتا تھا کہ آج یہاں بات کروں لیکن اپوزیشن بینچز خالی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے ڈالر کی بات کی تھی اس پر بات کرنا چاہ رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے روپے کی قدر کی بات کی تو انہیں بتانا چاہیے تھا کیوں رویے کی قدر کمی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ساڑھے 19 ارب کا خسارہ ملا۔ انہوں نے کہاکہ جب ڈالر کی کمی ہوگی تو اس کی قیمت اوپر چلی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر کی بہت بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے، رولنگ ایلیٹ کے بیرون ملک باہر بھجوانا بڑی وجہ تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب اہل اقتدار اپنا پیسہ باہر لے کر جاتے ہیں تو کسی اور کیسے روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زرداری گروپ کے اومنی گروپ کے سامنے چیزیں سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے ہیل میٹل اور حدیبیہ پیپر ملز کے ذریعے پیسہ باہر بھجوایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کس منہ سے بات کرسکتے ہیں کیونکہ زمہ دار یہ ہیں پیسہ باہر لے جانے کا۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی جمہوریت میں پبلک مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کمال ہوا کہ وہ لوگ جن پر پبلک کا پیسہ چوری کرنے کا الزام ہے وہ یہاں کیسے تقریریں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں دھبا بھی لگ جائے تو وہاں کوئی ٹی ٹاک شو میں جا سکتا ہے نہ ہی پارلیمان میں آنے کا سوچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی اے سی کی چیئرمین وہ بن جاتا ہے جس پر چالیس سال سے عوامی پیسوں کی کرپشن کا الزام ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے اپنی پارلیمانی جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں، یہان بل منظور ہوتا ہے کہ ایک نااہل شخص اپنی جماعت کا سربراہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی بڑی بات ہوئی، مراد سعید نے اپنی تقریر میں واضح کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کنڈا لیزا رائس نے بتادیا تھا کہ مشرف سے کیسے کرپشن کے کیسز معاف کرکے این آر او امریکی مفادات کے لئے کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ وہ آج مجھے سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں اور وہ لوگ جو خود آمر کی گود میں پلے مجھے سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ادارہ نہیں تھا جس کا خسارہ نہیں تھا، ریکارڈ خسارے چھوڑ کر گئے تھے،حماد نے ثابت کردیا وہ جوان لیڈر ہے وہ وفاقی وزیر کے عہد کا اہل ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ایک بارہ کھلاڑی ہے جو حکومت گرانے کی بات کررہا ہے،منی لانڈرنگ پاکستان کی سب سے بڑی لعنت ہے،منی لانڈرنگ دگنا ملک کا نقصان کرتے ہیں، ملک جدھر کھڑا ہے  ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مساوی کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب بھی خسارہ ہم نے 30 فیصد کم کیا ہے، منی لانڈرنگ کے تمام لوپ ہولز ختم کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری یہان کرائینگے، ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے آئندہ ہفتے سے افتتاح کررہے ہیں  انہوں نے کہاکہ لگڑری امپورٹس کم کررہے ہیں، مشکل وقت کا بوجھ پیسے والے افراد پر ڈال رہے ہیں جو اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ نچلے طبقے پر کم سے کم دباؤ بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام بھی اسی وجہ سے شروع کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بجلی کی سبسڈی 75 فیصد ایسے افراد کو دی ہے جو غریب ترین ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ نچلے طبقے کے لیے ہاؤسنگ سکیم رکھی ہے، نوجوانون کے لیے 100 ارب رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرعی شعبہ کے لیے کوشش کرینگے انہیں سہولیات دیں، اگلے ہفتے بڑا پیکج لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ہی اس سلسلے میں میٹنگ ہوچکی ہے وہ شعبہ زراعت میں ہماری معاونت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دودھ کی پروڈکشن میں بھی بہتری لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں صعنت کاری کو فروغ دینگے اور اسی کے ذریعے برآمدات بڑھائینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مشکل حالات میں صنعت کاری کے لیے اقدام اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی، اپنی جماعت اور اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری جو ترقی ہوئی ہے اس میں امیر امیر اور غریب غربت میں جبکہ کچھ ایریاز ترقی یافتہ اور کچھ پیچھے رہ گئے۔ انہوکں نے کہاکہ بلوچستان اور فاٹا ترقی کی رفتار میں پیچھے رہ گئے، اس حوالے سے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار پاکستانی تاریخ میں دہشت گردی، مشرقی بارڈر پر کشیدگی کے باوجود اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات بھارت کی وجہ سے خراب ہیں۔ انہوں نے کہاکہان تمام صورتحال کے باوجود پاک آرمی نے اپنا بجٹ کم کیا ہے کیونکہ ہم سب کوشش کررہے ہیں کہ اخراجات کم کرکے مشکلات کا مقابلہ کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں 30 کروڑ بچایا مزید بچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ نے مجھے کہا ہے کہ جو پیسہ ہم بچاسکے وہ بلوچستان اور فاٹا پر خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وفاق کو قرض لے کر اپنے معاملات چلانا پڑ رہے ہیں، شہروں کو بہتر بنانا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کو 45 ارب کا خصوصی پیکج دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہر اس وقت تک ٹھیک نہیں ہونگے جب تک لوکل گورنمنٹ درست کام نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ شہر دنیا بھر میں اپنا پیسہ اکٹھا کرتے ہیں، تہران 70 کروڑ اپنا اکٹھا کرتا ہے اسے کوئی بجٹ نہیں ملتا،ممبئی 1 ارب ڈالر اور بنگلور 500 ملین ڈالر اکٹھا کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارا کراچی 21 ملین اور لاہور 30 ملین ڈالر اکٹھا کرتا ہے جس کو ہمیں بڑھانا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہاکہ زراعت کے حوالے سے ہمیں کچھ مشکلات درپیش ہیں،آپ کے پاس جب بھی وقت ہو ہم اس پر آپ سے بات کرنا چاہیں گے۔ بعد ازاں سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…