اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کے باقاعدہ آغاز کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا جبکہ مون سون کے آغاز سے پہلے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق
مون سون سیزن میں بارشیں معمول کے مطابق ہونگی جبکہ بالائی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔مون سون سیزن میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں مون سون کے دوران ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔