پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے کا مسافروں سے بھرا جہاز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،بیجنگ ائیر پورٹ پر بھگدڑ،حکام کا نوٹس،کیبن کریو معطل

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ، اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ساتھ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا کہ اسے 50 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کرنا پڑا۔بیجنگ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کی ہنگامی سلائڈ(شوٹ)کھل گیا، جس کے باعث ایئرلائن کو پرواز کے اس سیکشن سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے پر مجبور کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں اس طرح کا پہلا واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہوا تھا، جہاں مسافر نے غلطی سے ایمرجنسی اخراج کا دروازہ کھول دیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 درجن سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا تھا اور پرواز کی اڑان میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔تاہم اس حالیہ واقعہ پر پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹوکیو-بیجنگ-اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز (پی کے-853) بیجنگ ایئرپورٹ پر کھڑی تھی اور پرواز میں کھانا رکھنے کا عمل جاری تھا کہ ہنگامی سلائیڈ کھل گئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پرواز کی اڑان میں تقریبا 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پی آئی اے حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اسی تناظر میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر پر عمل کرتے ہوئے بیجنگ سے شامل ہونے والے 50 مسافروں کو ان کے سامان سمیت آف لوڈ کردیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اس تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کردیا گیا اور انہیں ہوٹل کی سہولت فراہم کردی گئی، ان مسافروں کو پاکستان کے لیے دستیاب اگلی پرواز میں ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔دوسری جانب قومی ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ دار کیبن کریو کو معطل کردیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ تحقیقات یکم جولائی تک مکمل ہوجائے گی اور جو قصوروار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…