اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نندی پور کرپشن کیس میں نام آنے پر مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہونے والے بابر اعوان دوبارہ
سے اپنے عہدے پر فائز ہونے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی بابر اعوان کو دوبارہ سے کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا اور اب بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر دوبارہ فائز کیا جائے گا ۔